ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھگوا جرسی پر محبوبہ کو شیوسینا کامضحکہ خیز جواب، پاکستانی تو ملا بن کر بھی ہار رہے ہیں 

بھگوا جرسی پر محبوبہ کو شیوسینا کامضحکہ خیز جواب، پاکستانی تو ملا بن کر بھی ہار رہے ہیں 

Mon, 01 Jul 2019 23:08:49    S.O. News Service

نئی دہلی، یکم جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں انگلینڈ اور ہندوستان کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ہندوستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ہندوستان کی جرسی کا رنگ نیلا ہے۔ ہندوستان خاص طور پر اورینج اور نیلے رنگ کی جرسی میں میدان پر اترا۔ٹیم انڈیا کی اس جرسی کو لے کر ہنگامہ تو پہلے سے ہی مچا ہوا تھا لیکن میچ ختم ہونے کے بعد بھی یہ ہنگامہ جاری ہے۔انگلینڈ کے خلاف میچ ہارنے پر جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے کہا تھاکہ مجھے توہم پرستی کہیں لیکن میں یہ کہتی ہوں کہ اس (زعفران) جرسی نے ورلڈ کپ 2019 میں ہندوستان کی جیت کا سلسلہ ختم کر دیا ہے۔اب محبوبہ کے بیان پر شیوسینا کے سینئر لیڈر سنجے راوت نے بھی بیان دیا ہے۔سنجے راوت نے کہاکہ پاکستان نے ہری جرسی پہن رکھی ہے تو وہ کیوں ہار رہے ہیں؟ مسلسل ان کے کھلاڑی داڑھی بنا ملا بنے ہیں پھر بھی ہار رہے ہیں،ہمارے ملک میں پاگل لوگ ہیں جو ملک کا نام مٹی میں ملا رہے ہیں۔بتا دیں کہ 1992 کے بعد سے یہ پہلا موقع ہے جب ورلڈ کپ کے کسی میچ میں انگلینڈ نے ہندوستان کو شکست دی ہے۔وہیں ہندوستان کو ورلڈ کپ 2019 کے سات میچوں میں پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔اس سے پہلے انگلینڈ کے خلاف ہندوستان کی جیت کے لئے پاکستانی حامیوں کے دعا کرنے پر بھی محبوبہ مفتی نے ٹویٹ کر کہا تھا کہ پاکستانی کرکٹ پرستار ہندوستان کو انگلینڈ کے خلاف میچ جتانے کے لئے حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔کرکٹ کے بہانے ہی سہی کم سے کم دونوں ملک ایک دوسرے کے ساتھ تو ہیں۔


Share: